اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی

اسرائیل کی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اچانک مستعفی ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے حزب اللّٰہ کو اسمارٹ قرار دینے کے بیان پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید بھی کی ہے۔

گالیت ڈسٹل کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب افرا تفری اور حماس سے نمٹنے میں تاحال ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر تنقید کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟

شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہو گئی
علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیلی بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سے بھی بڑھ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔