پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے: میتھیو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاہم یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے ، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونہ معاملہ ہے ، اس کے قیام کے بعد مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لئے یہ مطالبہ کرتے رہیں گے.
حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے، مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ، کئی مالک جہاں پارلیمانی نظام ہے اور جہاں ایک پارٹی کو اکثریت نہیں ملتی وہاں اس طرح کے اتحاد بنتے رہتے ہیں۔
قبل ازیں منگل کے روز وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ اسے ہم خیال جمہوریتوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے جبکہ وہ عوامی سطح پر اور نجی طور پر، پاکستانی حکومت کو پاکستانیوں کی مرضی کا احترام کرنے کی ضرورت کے بارے میں واضح کرچکے ہیں ، اور یہ کہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے۔
پاکستان میں انتخابی نتائج کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ صدر اس سے بہت زیادہ آگاہ ہیں۔
انہوں نے پاکستانی عوام کو انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا، “گزشتہ ہفتے لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے نکلے، جن میں پاکستانی خواتین، مذہبی اور نسلی اقلیتی گروپوں کے ارکان، اور نوجوان ووٹرز کی ریکارڈ تعداد شامل ہیں جبکہ سوسائٹی کے ارکان، صحافیوں اور انتخابی مبصرین نے ملک کے جمہوری اور انتخابی اداروں کا تحفظ کیا ہے۔