معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
چیٹ بوٹ کی مدد سے جسمانی وزن میں کمی لانا بھی ممکن ہے
ویسے تو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹس نے زندگی کے متعدد پہلوؤں پر اثرات مرتب کیے ہیں۔
مگر کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ کسی چیٹ بوٹ کی مدد سے جسمانی وزن میں کمی لانا بھی ممکن ہے۔
تاہم امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایسے ہی ایک اے آئی چیٹ بوٹ کی مدد سے جسمانی وزن میں نمایاں کمی کی۔
امریکی شہر سیئٹل سے تعلق رکھنے والے گریگ موشین نے جسمانی وزن میں کمی لانے کے لیے آن لائن مفت دستیاب چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا رخ کیا۔
اپنی 6 سالہ بیٹی کی خواہش پر گریگ موشین نے فروری 2023 میں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر ڈیسک جاب کرنے کی وجہ سے ان کے لیے جم جانا یا کسی ٹرینر کی خدمت حاصل کرنا مشکل تھا۔
تو گریگ موشین نے چیٹ جی پی ٹی کو فٹنس ٹرینر کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو سکے۔
ان کی درخواست پر چیٹ جی پی ٹی نے ایک پروگرام مرتب کرکے دیا تاکہ جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہوسکے۔
اس پروگرام میں کہا گیا تھا کہ ابتدا میں دوڑنے کی ورزش نہیں کی جائے اور 3 دن بعد محض 5 منٹ تک گھر کے اردگرد تیز چہل قدمی کی جائے۔
شروع میں تو گریگ موشین کو لگا کہ یہ تو بہت ہی سادہ ٹریننگ پروگرام ہے اور اس کیا فائدہ ہوگا، مگر پھر اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا۔
تو انہوں نے پروگرام پر عمل شروع کیا تو سادہ ہونے کی وجہ سے اس پر عملدرآمد آسان ثابت ہوا۔
پروگرام میں بتدریج ورزش کا دورانیہ اور شدت بڑھانے کا مشورہ دیا گیا تھا جبکہ مناسب آرام کے مواقع بھی فراہم کیے گئے تھے تاکہ تھکاوٹ محسوس نہ ہو۔
ماضی میں بھی گریگ موشین اس طرح کے پروگرامز کا حصہ بن چکے تھے مگر وہ زیادہ سخت تھے اور کچھ دن بعد وہ تھکاوٹ کے باعث ہمت ہار جاتے تھے۔
مگر چیٹ جی پی ٹی کے پروگرام نے انہیں تھکنے نہیں دیا اور اب ان کی دوڑنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔
3 ماہ کے دوران جسمانی وزن میں 11 کلو گرام سے زیادہ کمی آئی جبکہ جسمانی توانائی اور صحت بھی بہتر ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ کیا جانے والا تجربہ بہترین ثابت ہوا مگر اس طرح کے نتائج آن لائن تحقیق یا ٹرینر کی مدد سے بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
گریگ موشین کے مطابق ‘ابھی تو یہ آغاز ہی ہے مگر اب میں پہلے سے زیادہ بہتر شخص ہوں اور اب کسی اچھے ٹرینر کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کر سکتا ہوں’۔