جیمز کیمرون کا ٹائٹن آبدوز کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل

مشہور ہالی ووڈ فلم ’ٹائٹینک‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ٹائٹن آبدوز کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ اس واقعے سے سبق سیکھیں۔

جیمز کیمرون نے کہا ہے کہ کئی بار ٹائٹینک کی باقیات جا کر دیکھ چکا ہوں، آبدوز کی تیاری میں حائل انجینئرنگ مشکلات اور سیفٹی پروٹوکول جانتا ہوں۔

جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ ٹائٹینک جہاز اور ٹائٹن کو پیش آئے حادثے میں مماثلت سے حیرت زدہ ہوں، ٹائٹینک کے کپتان کو بارہا خبردار کیا گیا تھا کہ آگے برف کا تودہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹائٹینک کے کپتان نے اندھیری رات میں پوری رفتار سے جہاز چلا دیا تھا۔