جنت زبیر بالی ووڈ کے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ کر سوشل میڈیا کوئین بن گئیں

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ جنت زبیر بالی ووڈ کے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ کر سوشل میڈیا کوئین بن گئیں۔

بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی دوڑ میں کنگ خان سے آگے نکل گئیں۔

یوں تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں لیکن سوشل میڈیا کی دنیا میں ٹی وی کی اداکارہ جنت زبیر رحمانی سے ہار گئے۔

انسٹاگرام پر جنت زبیر کے فالوورز کی تعداد 49.7 ملین ہو گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے۔

واضح رہے کہ جنت زبیر نے ڈرامہ سیریل ’پھلوا‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ اور ’لافٹر شیف‘ جیسے شوز میں بھی شرکت کی ہے۔