جاپان: آئندہ چند برس میں سب سے خطرناک شدت کے زلزلے کی وارننگ

جاپان میں آئندہ چند برس میں صدی کے سب سے خطرناک شدت کے زلزلے کی وارننگ دے دی گئی۔

جاپان میں جمعرات کو آنے والے 7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے آئندہ چند برسوں میں صدی کے سب سے خطرناک زلزلے کی وارننگ دی ہے۔

حکام کے مطابق متوقع زلزلے کی شدت 8 یا 9 ہوسکتی ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا بھرپور بندوبست اور رابطوں کو مؤثر رکھا جائے۔

ماہرین کے مطابق میگا تھرسٹ زلزلہ اکثر جوڑے میں آتا ہے، جس میں سے ایک جمعرات کو آچکا ہے، آخری بار اس طرح کا زلزلہ 1944 اور 1946 میں آیا تھا۔

حکام کی جانب سے وارننگ دیے جانے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے اپنا وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا بھرپور بندوبست اور رابطوں کو مؤثر رکھنے کے ملتوی کیا ہے۔