جزیرہ ایئر ویز کا کویت تا اسلام آباد براہِ راست پروازوں کا آغاز

کویتی ایئر لائن جزیرہ ایئر ویز کی جانب سے کویت سے اسلام اباد کے لیے بھی براہِ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سلسلے کی پہلی پرواز بدھ کو علی الصباح اسلام آباد پہنچی۔

جزیرہ ایئر ویز کی کویت سے براہِ راست پرواز J9-511 نے بدھ کی صبح 4 بج کر 31 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جزیرہ ایئر ویز ہفتہ وار 2 یعنی بدھ اور ہفتے کو پروازیں آپریٹ کرے گی۔

جزیرہ ایئر ویز اس سیکٹر پر ایئر بس اے 320 استعمال کر رہی ہے۔