پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جیف لاسن بھی بابر اعظم کے مداح
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیف لاسن کا کہنا ہے کہ پہلے آسٹریلیا اور پھر پاکستان دوسری ٹیم ہے جسے فالو کرتا ہوں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے ایج گروپ کوچنگ کیمپ میں شرکت کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جیف لاسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اچھے چانسز ہیں، ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔
46 ٹیسٹ اور 79 ون ڈے میچز کھیلنے والے جیف لاسن نے پاکستان میں دوبارہ آنے کو اردو زبان کو زبردست قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کر کے اچھا محسوس کیا خاص طور پر انڈر 13 کرکٹرز کے ساتھ کام کیا جو اچھا لگا، ان کھلاڑیوں میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے۔
جیف لاسن نے کہا کہ میرے دور کے کھلاڑی اب کوچز بن چکے ہیں جن میں مصباح الحق بہت کامیاب ہیں۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے امکانات کے بارے میں جیف لاسن نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ میں چانسز ہیں، یہ ورلڈ کپ بہت کلوز ہوگا، کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار پانچ ٹیمیں فیورٹ میں شامل ہوں گی، برصغیر کنڈیشنز میں کھیلنے کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا اور اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ہیں۔
جیف لاسن بھی بابر اعظم کے مداح
جیف لاسن کہتے ہیں کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین کرکٹرز میں شامل ہیں، وہ جب بھی کھیلنے کے لیے آتے ہیں خود کو بہتر بناتے ہیں اور کپتانی میں بھی وہ شاندار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ محمد رضوان بھی باصلاحیت ہیں، پاکستان ٹیم کی فاسٹ بولنگ بھی اچھی ہے اور بھارتی کنڈیشنز کے مطابق اسپنرز بھی اچھے ہیں۔