جناح ہاؤس حملہ پارٹی کے بہکاوے میں کیا: پی ٹی آئی رہنما نے معافی مانگ لی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ایک اور ملزم اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی شناخت ہوگئی۔

جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ویڈیو بناتے ہوئے ملزم نعمان شاہ شرپسندوں کوآگ لگانے پراکساتا رہا اور پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی۔

کینٹ کے رہائشی پی ٹی آئی وارڈ ٹو کے نائب صدر نعمان شاہ کا اعترافی بیان سامنے آگیا ہے جس میں اس نے کہا کہ اس نے ایسا پی ٹی آئی کی قیادت کے بہکاوے میں آکرکیا۔

نعمان شاہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ کیا اس پرمیں شرمندہ اور معافی کاطلب گار ہے۔