جناح ہاؤس حملہ کیس،عمر سرفراز چیمہ نےضمانت کی درخواست دائر کردی

سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس لاہور حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں عمر سرفراز چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی اور درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو کل کےلیے نوٹس جاری کردیے۔

عدالت کے روبرو وکیل نے استدعا کی کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سے عمر سرفراز چیمہ کا کوئی تعلق نہیں، ضمانت پر رہائی دی جائے۔

عمر سرفراز چیمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اُن پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔