پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امریکی صدر جو بائیڈن نےپابندی کے باوجود ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عائد پابندی کے باوجود ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکی وفاقی ملازمین کے زیرِ استعمال سرکاری موبائل فونز یا دیگر آلات پر ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔
اس کے باوجود صدر جو بائیڈن چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر سیاسی مہم میں شامل ہو گئے ہیں۔
جوبائیڈن کی انتخابی مہم چلانے والوں نے بائیڈن ایچ کیو کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا کر انتخابی مہم شروع کردی ہے۔
صدر کے معاونین کا کہنا ہے کہ بائیڈن سے ذاتی طور پر یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ یا ان کی انتظامیہ میں سے کوئی اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنے۔ تاہم،ٹک ٹاک اکاؤنٹ مکمل طور پر انتخابی مہم کی ٹیم کے ذریعے چلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ بعض ماہرین منقسم امریکی معاشرے میں ووٹرز خاص طور پر ایسے نوجوانوں تک پہنچنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں جو روایتی پلیٹ فارمز سے دور ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن دونوں خبردار کر چکے ہیں کہ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس صارفین کا ڈیٹا چینی حکومت سے شیئر کر سکتی ہے۔
اس ڈیٹا میں براؤزنگ ہسٹری لوکیشن اور بائیو میٹرک آئیڈینٹی فایئرز جیسا ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2022 میں وفاقی حکومت کے تقریباً 40 لاکھ ملازمین کی سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔