پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا:حامد میر

جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اب کھل کر اپنی پوزیشن کلیئر کررہی ہے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے فوراً بعد وضاحت سامنے لے آتے تو بہتر ہوتا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابا ت 90دن میں ہوں گے یا نہیں اور مشترکہ مفادات کونسل میں کیا بات ہوئی تھی اس پر سابقہ اتحادی ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئے ہیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اب کھل کر اپنی پوزیشن کلیئر کررہی ہے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے فوراً بعد وضاحت سامنے لے آتے تو بہتر ہوتا، ن لیگ کو اس بات کا دفاع زیب نہیں دیتا کہ الیکشن 90ن میں نہیں ہونے چاہئیں، پیپلز پارٹی کو اپنی بات کے حق میں کوئی ثبوت سامنے لانا چاہئے، صدر مملکت نے ایسے بل پر کیو ں دستخط کیے جو آئین کی شق 48/5سے متصادم تھا، چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 224بھول رہے ہیں جو واضح طورالیکشن 90دن میں کرانے کا کہتا ہے، جو بھی کہتا ہے الیکشن 90دن میں نہیں ہونے چاہئیں وہ آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔