صحافی جان محمد قتل کیس، 12 دن بعد بھی مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا

سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں 12 دن گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

صحافی رہنما امداد بوزدار نے کہا ہے کہ پولیس صرف 3 سہولت کار ملزمان کو گرفتار کرسکی ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اور قتل میں ملوث ملزمان کچے کے علاقے شاہ بیلو میں موجود ہیں جن کی گرفتاری کے لیے حکمتِ عملی مرتب کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں 11 نامزد اور 3 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔