جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن کی صدارت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں انتخابی نتائج پر تحفظات اور حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے سمیت دیگر آپشنز پر غور ہوگا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج اسلام آباد میں نون لیگ، قاف لیگ اور جے یو آئی ف کی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے سے رابطے شروع کردیے ہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔