جے یو آئی رہنما مولانا محمد میاں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا محمد میاں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ستحکامِ پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے جے یو آئی ف کے رہنما مولانا محمد میاں کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین کی این اے 155 میں انتخابی مہم جاری ہے۔

جہانگیر ترین نے سابق ناظم یوسی 84 لیاقت ہرل سے ملاقات کی، لیاقت ہرل نے گروپ اور ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے آئی پی پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔