جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سےمعذرت کرلی

لاہور ہائی کورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سےمعذرت کر لی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کرنے سےمعذرت کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے آج ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش بھی کی ہے۔

FIA نے عمران خان کو کیوں طلب کیا؟
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریکِ انصاف کے لاہور اکائونٹ سے لا تعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکائونٹ کی تفصیلات کے اوپننگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے 7 نومبر کو طلبی کے نوٹس کو عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے ایف آئی اے کو فریق بنایا تھا۔