سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر مزید پڑھیں
کملا ہیرس اسرائیل اور یہودویوں کےلیے تباہ کن ہوسکتی ہیں:ایڈیٹر یروشلم پوسٹ
امریکا کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارکملاہیرس کی جانب سے اسرائیلی مظالم پر تنقید کے ذریعے ایک توازن قائم کرنے کی کوشش نےیہودی کمیونٹی کونالاں کردیا ہے اور یروشلم پوسٹ کے ایڈیٹر نے اپنے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ کملا ہیرس اسرائیل اور یہودویوں کےلیے تباہ کن ہوسکتی ہیں۔
وہ کوشش کر رہی ہیں کہ اپنے اپنے آپ کو صدرجوبائیڈن کی اسرائیل کے معاملے پر لی گئی پوزیشن سے ایک فاصلہ قائم کریں۔
اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ایک واقعے کا حوالہ دیا ہے جس مین ڈیموکریٹ صدارتی نامزدنائب صدرکملاہیرس اہنی مہم کے سلسلے میں ڈیٹرائیٹ میں رکیں تو اس موقع پرفضا واضح طور پر جذباتی تھی جب وہ ایئر پورٹ کے ہینگر پر پہنچیں یہاں انہیں اپنے حامی ملنے آئے لیکن اس موقع پر ان سے غیروابستہ قومی تحریک کے بانی اورفلسطینی عباس علاوہے اور لیلاالعابد بھی ملے۔
یروشلم پوسٹ کے ایڈیٹر نے اپنے نوٹ میں کملاہیرس کو اسرائیل اور یہودی لوگوں کےلیے تباہ کن قراردیا ہے۔
اخبار کا خیال ہے کہ جوں جوں صدارتی دوڑ تیزہوگی توں توں اسرائیل کے حوالے سے کملاہیرس کا اسرائیل کے موقف کی زیادہ جانچ ہو گی۔
اس خاص موقع پر کملاہیرس فلسطینی طلبہ اور اسکالرشپ حاصل کرنے والےطلبہ سے ملیں۔
اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ سب کچھ ایک کشیدگی بھری موسم گرم کہ سہ پہر میں ڈیٹرائٹ میں شروع ہوا۔یہ گروپ مشی گن کے عرب امریکی ووٹرز کو متحرک کر رہا ہے کہ وہ اسرائیل اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدرجوبائیڈن کی حمایت کو موقوف کردیں۔
اس مختصر سی ملاقات میں العباد نے اشک آلود آنکھوں سے کملاہیرس سے درخواست کی کہ وہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی پر غور کریں اور انہون نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجی اقدام کے تباہ کن اثرا اور ہزاروں بے گناہ افراد کے قتل اور غزہ کو کھنڈر بنادینے کا حوالہ دیا۔
ہیرس نے اس موقع پر سیاسی توازن قائم کرنے اورترحم کے اظہار کےلیے گروپ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی سیاسی مہم ان خدشات کو ساتھ لے کر چلتی رہے گی۔ان کا یہ مبہم سا ردعمل بہت سی تشریحوں کےلیے جگہ چھوڑ گیا ہے جس میں اس معاملے پر ان کا موقف بھی شامل ہے۔
یہودی اخبار کے مطابق ہیرس کی ہتھیاروں پر پابندی پرغور کے حوالے سے رضامندی سے لگتا ہے کہ یہ واقعہ کوئی تنہا واقعہ نہیں ہے۔
چند برسوں سے ان کے اقدامات اور بیانات سے اسرائیل کے حوالے سے ان کے عزم کے بارے میں مسلسل الارم بجتے رہے ہیں۔ فروری 2019 میں جب مسلمان نمائندہ الہان عمر نے جب کہا تھا کہ ’’ اسرائیل کیلیے امریکی حمایت سب کی سب بنجامن کی وجہ سے ہے۔