کندھ کوٹ :پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ ، 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

کندھ کوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں بخشاپور تھانہ کی حدود چھنکو پھاٹک کے مقام پر بھنگوار برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 36 سالہ شبیر، ا سکے 3 بیٹے 13سالہ مزمل ، 11 سالہ ماجد اور 9 سالہ شہزاد شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔