پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کنگنا رناوت سنی دیول کی حمایت میں سامنے آگئیں
بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سنی دیول کے مداح پر چیخنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر کنگنا رناوت فلم ’غدر‘ کے تارا سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سنی دیول کے مداح پر چیخنے کی وائرل ویڈیو کا دفاع کیا۔
اداکارہ نے فنکاروں کے ساتھ مداحوں کے سیلفی کلچر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس موقع پر لوگ بہت ہی قریب آجاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک یا دو واقعات کی بنیاد پر کسی کے رویے یا کردار پر بات کرنا درست نہیں ہے۔
سنی دیول فلم غدر 2 کی پسندیدگی کے باعث اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، فلم نے ایک ہفتے کے دوران 305 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔
Never seen 1st gen stars ever behave such. It’s always the star-kids who have grown up with fame & privilege who take this love for granted. Be it SRK or Amitabh. Always grateful. pic.twitter.com/HMlNeRyEiv
— Gabbar (@GabbbarSingh) August 18, 2023
ایسے میں اسٹار اداکار کی چند روز قبل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس نے غلط ہی انداز اختیار کرلیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک مداح سنی دیول کے ساتھ سیلفی بنوانے کےلیے اُن کے آگے آگیا، جس پر اداکار نے چیختے ہوئے پنجابی انداز میں کہا کہ ’او لے نہ فوٹو‘۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر سنی دیول کی وائرل ویڈیو کو جب منفی ردعمل ملا تو کنگنا رناوت اُن کے دفاع میں سامنے آگئیں، انہوں نے اپنے ٹوئٹر سے فلم غدر 2 کی تشہیر بھی کی۔
بالی ووڈ کوئین نےمزید کہا کہ ایک واقعہ کسی کی نیت یا رویے کو واضح نہیں کرسکتا، سیلفی کلچر بہت ہی بھیانک روپ اختیار کرگیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ ہمارے بہت ہی قریب آجاتے ہیں، جس کے باعث ہم ہر طرح کے وائرس اور وائرل کا شکار ہوجاتے ہیں، سیلفی یا گلے ملنے سے ہٹ کر بھی محبت کی بہت سی زبانیں ہیں۔
چند روز قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں سنی دیول کے اردگرد کئی لوگ موجودتھے،انہوں نے لوگوں کو ہونٹ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔
اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے، سنی دیول ایئر پورٹ کے اندر اپنے باڈی گارڈ کے گھیرے میں تیز چل رہے ہیں، ایسے میں ایک مداح اُن کے آگے آجاتا ہے اور اُن کے ساتھ تصویر بنوانے کی کوشش کرتا ہے، اسی وجہ سے اداکار رک جاتے ہیں، مداح تصویر بنانے میں سستی دکھاتا ہے تو سنی دیول اُس پر چیخ پڑتے ہیں۔