پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کنگنا رناوٹ، شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی متنازع پرکشش اداکارہ
کنگنا رناوٹ، شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی متنازع پرکشش اداکارہ ،حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کیسا تھا ایئرپورٹ پر خاتون اہلکار نےبدتمیزی کی ،منہ پر تھپڑ بھی مار دیا ،کسان احتجاج پر غیر ذمہ داری، پارٹی قیادت کی جانب سے سیاسی بیانات دینے پر پابندی عائد کردی گئی ،1975میں اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے حوالے سے کنگنا رناوٹ نے اپنی فلم کا نام بھی ’’ایمرجنسی‘‘ رکھا ہے۔
فلم اور اندراگاندھی کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کنگنا رناوٹ دونوں ہی اس وقت تنازعات کا شکار ہیں تاہم بالی ووڈ میں ان کے بارے میں یہ تاثر شدت سے موجود ہے کہ کنگنا کو شہ سرخیوں میں نہ صرف رہنے کا فن آتا ہے بلکہ وہ اس مقصد کیلئے تنازعات پیدا کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں.
کنگنا رناوٹ کو ملک کے اعلیٰ اعزاز پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا لیکن ایوارڈ حاصل کرنے کے فوری بعد اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 1947میں ملک نے جو آزادی حاصل کی تھی وہ تو محض بھیک میں ملی تھی اصل آزادی جو 2014میں اس وقت ملی جب نریندر مودی ملک کے وزیراعظم بنے۔
کنگنا کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل سامنے آیا اور ان سے پدم شری کا اعزاز واپس لینے کے مطالبات کئے گئے اور ان کی مذمت کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ یہ ہندوستان کی بدقسمتی ہے کہ ایک اداکارہ نے ایک سیاسی پارٹی کو (بے جے پی) خوش کرنے کیلئے ملک کیلئے جان دینے والوں کا مذاق اڑایا، اس وقت ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے مطالبہ کیا تھا کہ گنگنا رناوٹ سے تمام قومی ایوارڈز واپس لے لئے جائیں۔
واضح رہے کہ فلمی اداکارہ کنگنا کی سیاسی وابستگی بھارتیہ جتنا پارٹی سے ہے اور اب وہ اس وابستگی کے باعث ہماچل پردیش سے رکن پارٹی بھی منتخب ہوچکی ہیں۔