کراچی: انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ، جی ڈی اے امیدوار کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی کے حلقے پی ایس 105 سے جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللّٰہ مروت کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ڈی ایم او نے ضابطہ اخلاق کی شق 17 کی خلاف ورزی پر عرفان اللّٰہ مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کراچی ایسٹ نے کہا ہے کہ عرفان اللّٰہ مروت کو 2 دنوں میں جواب جمع کرانا ہو گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جی ڈی اے امیدوار کی انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔