کراچی : سعود آباد میں خاتون کی مبینہ خودکشی

کراچی کے علاقے سعود آباد میں 3 بچوں کی ماں کی گھر سے گلے میں پھندا لگی 3 روز پرانی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، واقعے کے وقت متوفیہ کا شوہر اور بچے گھر پر نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین دن پرانی لاش ملنے والی لاش کی شناخت فرح خان زوجہ عبدالقدیر سے ہوئی ہے۔

متوفیہ کا شوہر پولیس اہلکار ہے اور اسپیشل برانچ میں تعینات ہے۔

متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، متوفیہ نے شوہر اور بچوں کی غیر موجودگی میں مبینہ طور پر خودکشی کی۔

اہلخانہ کے مطابق متوفیہ 3 ،4 ماہ سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا، میاں بیوی میں بعض اوقات جھگڑا بھی ہوتا رہتا تھا۔

پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔