کراچی:جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

کراچی کے جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کئی روز سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں اور وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

سیمی جمالی کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر جناح ہسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے نوابشاہ سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی, انہوں نے تھائی لینڈ سے ماسٹرآف پبلک ہیلتھ منیجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری حاصل کی اور 1988 میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کو1995 میں جےپی ایم سی کےشعبہ حادثات کا انچارج مقررکیاگیا، وہ 2010 میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں، پھر 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔