کراچی :سی ویو پر پاکستان نیوی کی جانب سے کراچی آئیڈیاز شو کا انعقاد کیا گیا

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز کے دوران نشان پاکستان سی ویو پر کراچی شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستان نیوی اور ائیر فورس کے طیاروں نے فلائنگ مارچ کا جبکہ نیوی کی طرف سے مختلف ڈرلز اور فری فال کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

کراچی سی ویو پر پاکستان نیوی کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے کراچی آئیڈیاز شو کا انعقاد کیا گیا۔

شو میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان نیوی کے جوانوں نے مختلف ڈرلز پیش کیں۔ معراج طیاروں اور پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز نے سمندر میں دشمن سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

کراچی شو کے آخر میں پاک بحریہ، پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے فری فال کا مظاہرہ کر کے شرکاء سے داد وصول کی۔