کراچی: چار ماہ میں کانگو کے 14 کیسز رپورٹ ، 3افراد انتقال کر گئے

کراچی میں چار ماہ کے دوران کانگو سے 3افراد انتقال کر گئے جبکہ14 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق مارچ میں 4، مئی میں 3 ، جون میں 2 جبکہ اگست کے دوہفتوں میں 5افراد کانگو کریمیئن ہمرجک فیور سے متاثر ہوئے جن میں سے 3افراد دوران علاج انتقال کر گئے ۔

کانگو سے متاثرہ 5افراد کا تعلق بلوچستا ن سے ہے جنہیں علاج کے لئے کراچی لایا گیا تھا۔