کراچی :ندی سے گزشتہ روز ڈوبنے والے کمسن بچے کی لاش نکال لی گئی

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں لیاری ندی سے گزشتہ روز ڈوبنے والے کمسن بچے کی لاش نکال لی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں لیاری ندی میں بچے کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ریسکیو 1122 سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی وقت واٹر ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس واقعے کی جگہ روانہ کی گئی تھیں تاہم بچے کی لاش آج ملی ہے۔