کراچی: گاری سٹرک پر رکھے پتھروں سے ٹکرا گئی، کئی افراد زخمی

کراچی میں کورنگی ندی میں اندھیرے کے باعث سٹرک پر رکھے پتھروں سے گاڑی ٹکرا گئی، کئی افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار فیملی گلبرگ کی رہائشی تھی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے اور گاڑی کو کرین کی مدد سےسڑک سے ہٹادیا گیا ہے۔