کراچی : گزشتہ تین روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کی تفصیلات جاری

کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی کارکنان کی جانب سے کراچی میں گزشتہ تین روز کے دوران ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا جس کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کو شہر میں2 پیپلز بس اور دو واٹر ٹینکر جلائے گئے جب کہ شارع فیصل پر قیدی وین کو آگ لگائی گئی اور شہر میں 2 درجن سے زائد موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا۔

پولیس کے مطابق مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑے، 9 مئی کو نرسری پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگاکر نقصان پہنچایا گیا جب کہ 10 مئی کو مظاہرین نے یونیورسٹی روڈ پر پولیس موبائل کو آگ لگائی جس دوران ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔