کراچی:گذری میں علاقہ مکینوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم ہو گیا

کراچی کے علاقے گذری میں پی این ٹی کالونی کے قریب علاقہ مکینوں کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم ہو گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج ختم ہونے بعد کے ڈیفنس اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

اس سے قبل آج صبح احتجاج کے باعث سن سیٹ بلیوارڈ آنے اور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا تھا جبکہ ڈیفنس سے آنے والے ٹریفک کو پنجاب کالونی برج، جامی روڈ کی طرف موڑا جا رہا تھا۔

احتجاج کے باعث گذری سے ڈیفنس ویو اور خیابانِ اتحاد جانے والی سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کالا پل سے قیوم آباد تک بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔