جامعہ کراچی کے بورڈ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز کا اجلاس، 38 طلبہ کو ڈاکٹریٹ، 73 کو ایم فل ڈگری دینے کی منظوری

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے حالیہ اجلاس میں 73 طلبا و طالبات کو ایم فل، 38 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 16 طلبہ کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تقویض کی گئیں۔

پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں عبدالوہاب سومرو (زراعت و زرعی تجارت)، سیدہ بشریٰ (مرکز تحقیق اطلاقی معاشیات)، زارا سمیع، عروسہ طارق، عمارہ رفیق اور ثانیہ اشتیاق(حیاتی کیمیاء)، ثمرین علی (نباتیات)، شہباز منظور، سائرہ یاسمین اور نِدا مسرور (تجارت )، جنید فرخ صدیقی (تعلیم )، فہمیدہ (بین الاقوامی تعلقات)، سلمیٰ بیگم، محمد خالد خان، محمد عطااللہ اور صدیق فاطمہ (اسلامی علوم) شامل ہیں۔

سید ایم علی عباس نقوی، عبدالقیوم بھٹو (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹروفزکس)، نداجمیل (ریاضیات )، ماریہ زاہد اور طیب النساء (خرد حیاتیات)، وقاص احمد اور زید (مالیکیولر میڈیسن)، سہیلا باشندہ(فارسی)، گل محمد (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، درخشاں مسرور (فارماکوگنوسی)، سید قمر عباس رضوی، عدنان اقبال اور محمد جمال(فارماکولوجی)، احسن اشفاق (فعلیات)، محمد نبیل الحق اور چن زیب اعوان (سیاسیات )، سیما غفار، محمد خرم شفیع، سید یاسر ظہیر اور عابد حسین (پبلک ایڈمنسٹریشن)، حذیفہ سرفراز (عمرانیات) اور محمد شاہد (اصول الدین) بھی پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ایم فل کی سند حاصل کرنے والوں میں یمنیٰ خاتون (زراعت )، ڈاکٹر تنویر فاطمہ (علم الابدان بی ایم ایس آئی)، سارہ نظامانی (مرکز تحقیق اطلاقی معاشیات)، خزیمہ (عربی)، سیدہ رباب زہرہ، سارہ شکیل، ثناء، نمرہ مقصود اور طوبیٰ حسین (حیاتیاتی کیمیاء )، خالد حسین (بائیوٹیکنالوجی کیبجی)، عروج فاطمہ (نباتیات )، فریال (کیمیاء)، سدرہ نثار اور صفیہ خان (کیمیاء)، مدیحہ سردار، رابعہ انیس، رضا اللہ، عبدالجبار اور خورشید جلال (کیمیاء ایچ ای جے)، امبر حسن (معاشیات)، زوبیہ ناز (ایجوکیشن)، معاذیہ اعجاز (مطالعہ ماحولیات)، سنبل یوسف (ایریا اسٹڈی سینٹر فار یورپ)، سید سلمان حیدر مسعود نقوی (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، نورین (جنسیات)، بسمہ اور فائزہ طارق (جغرافیہ)، شیرین اقبال، عدیل احمدخان، عائشہ طاہر اور فواد حفیظ قاضی (ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)، طیبہ احمد (علوم اسلامی )، عمارہ صدیقی، سیدہ شیرین زہرہ نقوی اور سلمان عابد (لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز)، رابعہ، عفیفہ سرور، جویر یہ آصف (سمندری حیاتیات)، عروج فاطمہ (میرین سائنس)، شہزین خالد مسکر (ریاضیات)، محمد جنیس امداد (خرد حیاتیات )، نرجس فاطمہ، تاج ولی خان، حنانواز اور فرحین منصور(مالیکیولر میڈیسن) شامل ہیں۔

سمعیہ وسیم، حسان احمد اور قرۃ العین اسماعیل (فارما سیوٹیکل کیمسٹری)، عظمیٰ عروج اور فرخندہ کوکب (فارما کوگنوسی)، ایمن شاکر، مریم طارق اور مہوش فاطمہ (فارماکولوجی)، محمد یاسین (فزکس)، بینش اور امبر ایاز میمن (فعلیات)، ارج عتیق (پولیٹیکل سائنس)، ردا بشیر، احمر عبداللہ اور اویشہ عنایت (نفسیات)، ناجیہ زاہد (پبلک ایڈمنسٹریشن)، ذکیہ بیگم (سندھی)، فروا عباس بھٹو (عمرانیات)، فرزانہ فیض (ٹیچر ایجوکیشن)، ذکیہ اینڈ حمید حسین (اُردو)، نوشین بانو، محمد حارث، محمد انس، محمد حشام اور محمد شکیل شہزاد (اصول دین)، ایم عرفان شاہ اور بلاول منظور (حیوانیات) شامل ہیں۔

ایم ایس کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر سند حاصل کرنے والوں میں حافظ سہیل احمد (اطلاقی کیمیاء اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی)، عمران سلیم اور رخسانہ مجید (کمپیوٹر سائنس)، کرن سیف اور فرح (تعلیم)، ثمرہ علی مرزا (فوڈسائنس اینڈ ٹیکنالوجی)، احمد بلال سکیرا (جنیات)، عبدالحکیم اور محمد منیب (جغرافیہ جی آئی ایس/ آرایس)، سہیل احمد خان، معیزالدین اور محمد الیاس خان(اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس شیخ زید اسلامک سینٹر)، رابعہ شاہد (انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس پلینٹری اینڈ اسٹروفزکس)، معین الدین (پبلک ایڈمنسٹریشن)، انعم (ٹیچرز ایجوکیشن) اور زین (حیوانیات) شامل ہیں۔