پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کراچی کا نوجوان اسٹارٹ اپ کیلئے 33 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب
کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والا نوجوان ملک میں طبی خدمات فراہم کرنے والے اسٹارٹ اپ ’ہیلتھ وائر‘ کے لیے 33 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
حمزہ اقبال نے ہیلتھ وائرکمپنی کی بنیاد رکھی جس کا مقصد پاکستان کے ہر شہری کیلئے معیاری صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات تک کم قیمت میں رسائی ممکن بنانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے قیام کے بعد سے ’ہیلتھ وائر‘ نے ڈاکٹروں، کلینکس، ہسپتالوں، لیباریٹریز اور فارمیسی کے آپریشنز کو ڈیجیٹائز کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
حمزہ اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کے 60سے زائد شہروں میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے والے ہزاروں افراد کے سب سے بڑے اور زیادہ مربوط پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔
اس موقع پر ہیلتھ وائر کے شریک بانی اور سی ٹی او محمد نبیل نے کہا کہ مریض اور ڈاکٹروں کے درمیان رابطہ وہ نقطہ ہے جہاں طبی سہولیات فراہم کرنے کا پورا ماحولیاتی نظام مل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ ٹیک پلیٹ فارم پر اس طرح کے رابطے سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کی بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات تک رسائی ممکن ہو۔
محمد نبیل نے کہا کہ اس سےمنسلک بینک، صحت کے فراہم کنندگان جیسے ہسپتال، کلینک، لیباریٹریز، فارمیسی اور ہیلتھ انشورنس زیادہ موثر طریقے سے مریضوں کی خدمات کرسکیں گے۔
فنڈنگ راؤنڈ میں معروف سرمایہ کاروں نے شرکت کی جس میں 47 وینچرز، حبیب بینک لمیٹڈ، دلسنز پرائیوٹ لمیٹڈ اور سلیکون ویلی سے اینجل انویسٹرز نے شمولیت کی۔