پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کرن راؤ نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دے دیا
بالی ووڈ فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کرن راؤ نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ اپنی طلاق کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
طلاق کے باوجود عامر خان اکثر اپنی سابقہ بیوی کرن راؤ کے ساتھ ہی نظر آتے ہیں، کرن راؤ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی کا بھی ایک اہم حصہ تھیں۔
بیٹی کی شادی پر سابقہ اہلیہ، کرن کو بوسہ دینے پر عامر خان اور کرن کے درمیان کیمسٹری ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئی تھی جس کے بعد حال ہی میں کرن راؤ نے عامر خان سے اپنی طلاق سے متعلق پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔
فلمساز کرن راؤ نے ناصرف اپنے سابق شوہر بلکہ اُن کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور بچوں جنید خان اور ایرا خان کے ساتھ بھی اپنے اچھے تعلقات سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
کرن راؤ کی گفتگو سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اب بھی سُپر اسٹار کے ساتھ ایک ہی عمارت میں رہتی ہیں۔
’انڈیا ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے کرن راؤ نے کہا کہ گھر والوں کو سمجھانا سب سے اہم اور مشکل کام تھا کیونکہ ہمارے معاشرے کو سمجھایا نہیں جا سکتا، ان کی سوچ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن ہمارے لیے یہ فطری تھا کہ ہم دوست رہیں گے، ہمارا ایک بیٹا بھی ہے، ہم ساتھ کام کرتے رہیں گے، ایک ہی عمارت میں ایک ساتھ رہتے ہیں اور طلاق کے بعد اسی طرح رہیں گے، اس لیے ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہمارے درمیان طلاق ہو جانے کا بچوں یا خاندان پر کوئی خاص اثر ہو گا۔
کرن راؤ نے طلاق جیسے موضوع پر معاشرے کے نقطہ نظر سے متعلق بات کرتے ہوئے وضاحت دی کہ عوام میں طلاق ایک بہت ناقص عمل ہے، ہمارری طلاق معاشرے کے نقطہ نظر سے بہت مختلف اور غیر معمولی ہے کیوں کہ معاشرہ طلاق کا مطلب مکمل طور پر علیحدگی یا ایک دوسرے سے رشتہ توڑ لینا سمجھتا ہے، ہماری طلاق معاشرے کے لیے ایک مکمل نئی قسم کی طلاق ہے، ایسی طلاق قبول کرنے کے لیے عوام کو وقت لگے گا۔