کینیا : ایئر پورٹ کی توسیع کے لیےبھارتی گروپ اڈانی کو لیز پر دینے کا مجوزہ معاہدہ روک دیا گیا

کینیا کے مرکزی ایئر پورٹ کی توسیع کے لیے بھارتی گروپ اڈانی کو لیز پر دینے کا مجوزہ معاہدہ روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خلاف شدید احتجاج کے بعد کینیا کی ہائی کورٹ نے مجوزہ معاہدہ روک دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کو توسیع دینے کے بدلے 30 سال کے لیے اڈانی گروپ کو لیز پر دیا جانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کےخلاف کینیا کی بار ایسوسی ایشن اور ہیومن رائٹس کمیشن نے درخواست دائر کی تھی۔