خلیل الرحمٰن قمرہنی ٹریپ کیس ،ملزمہ کے شریک ملزم کی درخواستِ ضمانت دائر

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت ملزمہ کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔