ساڑھے تین سال وزارت عظمیٰ پر بیٹھے خان نے بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال وزارت عظمیٰ پر بیٹھے خان نے بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں بنائی۔

قائدآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں اگلا ووٹ عمران کا ہے، کپتان پچھلے 26 سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا جب پرچوں اور گرفتاری سے روکا نہیں جاسکتا تو قتل کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے پاس جتنی طاقت تھی استعمال کرچکے ہیں، جس دن یہ قوم کھڑی ہوگئی دنیا کی کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔