خواجہ آصف کا عمران خان کی جانب سے بنائی جانے والی مذاکراتی کمیٹی پر طنز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی پر طنز کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی پر طنز کیا اور کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔