خواجہ آصف نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے تجویز پیش کر دی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے عوام کو مسلح کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کچے کے ڈاکو ایڈوانس ہو گئے ہیں‘ سد باب کے لیے علاقے کے لوگوں کو مسلح کرنا ہو گا۔اپنےدوستوں سےکہوں گا صبرکریں.

15دن بعد جھنڈا نہیں ہوگا‘ ڈنڈا رہ جائےگا‘ ابھی ہمارے15دن رہتےہیں مگر بیورو کریسی کا یہ حال ہے‘.

انہوں نے کہاکہ چھ ماہ کے پولیس آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں کی سرگرمیاں جاری ہیں، ڈاکو لڑکیوں سے لوگوں کو ٹیلی فون کروا کر اغوا کر رہے ہیں، کچے کے جو حالات ہیں اس کے تحت کچے کے ہر فرد کو مسلح ہونا چاہیے۔