خرم شیر زمان کاگورنر ہاؤس اور میئر کراچی کے دفاتر کو 8 فروری تک سیل کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے گورنر ہاؤس سندھ اور میئر کراچی کے دفاتر کو 8 فروری تک سیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اور میئر کراچی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بن کر انکی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر ہاؤس اور میئر کراچی کے دفتر کو 8 فروری تک سیل کیا جائے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں انتخابی عمل پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ اور میئر کراچی اپنے اختیار کا انتخابی مہم میں بےدریغ استعمال کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے ضابطہ اخلاق کی خلف ورزی پر نوٹس کا مطالبہ کرتے ہیں۔