ٹی ایل پی کے امیدوار کا قتل بزدلانہ فعل ہے:حافظ سعد رضوی

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ گجرات میں فائرنگ سے ٹی ایل پی کے امیدوار کا قتل بزدلانہ فعل ہے۔

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے ٹی ایل پی کے امیدوار ملک ثاقب نواز کے قتل پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حافظ سعد رضوی نے یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک ثاقب نواز گجرات کے حلقہ پی پی 35 سے امیدوار تھے۔

گزشتہ روز اراضی کے تنازع پر گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کی حدود میں مخالفین نے فائرنگ کر کے ملک ثاقب نواز کو قتل کر دیا تھا۔