پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کیوی پھل اور ورزش سے موٹاپے میں تیز رفتار کمی ممکن
آسٹریلیا: قدرت نے ہماری اطراف شفا کے خزانے بکھیر رکھے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے باقاعدہ ورزش کرتے ہیں تو کیوی پھل اس عمل کو مزید مفید بنا کر بدن سے چربی گھلانے میں مزید مدد دے سکتا ہے۔
ایک نئے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کیوی پھل کھایا جائے اور ورزش جاری رکھی جائے تو اس سے پیٹ کی چربی گھلنے کا عمل تیز تر ہوجاتا ہے اور صرف تین ماہ میں اس کے واضح نتائج سامنے آنے لگتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کیوی میں کئی اقسام کے پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔
جرنل نیوٹریئنٹس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق کیوی کا پھل ایک جانب تو خون میں گلوکوز معمول پر رکھتا ہے تو دوسری جانب عمر بڑھانے والے بایو مارکرز کو بھی تقویت دیتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران درجنوں خواتین اور افراد کا انتخاب کیا گیا جو وزن گھٹانے کے لیے ورزش کررہے تھے۔ ان میں سے ایک گروپ کو 12 ہفتے تک کیوی کھانے کا مشورہ دیا گیا۔ دوسری جانب دوسرے گروہ نے ورزش جاری رکھی تاہم شرکا کے دیگرمعمولات مثلاً غذائی انتخاب، تمباکو نوشی اور دیگر باتوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا۔
ماہرین نے دیکھا کہ صرف 12 ہفتوں بعد ہی ورزش اور کیوی ساتھ لے کر چلنے والے شرکا کے کمر کا گھیر دیگر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوا۔ اس کے علاوہ کیوی کھانے والے خواتین و حضرات میں بلڈ پریشر کے اضافے کا رجحان بھی کم دیکھا گیا۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ جو لوگ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو وزن کم کرنے کی تمام تدایبر کے ساتھ کیوی پھل کے جادو کو اپنے معمولات کا حصہ بنائیں۔