کورولش عثمان کی معروف جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی

خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی جوڑی نے اب حقیقت میں ایک دوسرے سے محبت کی شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے لمبا عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامے کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے پہلے منگنی کی اور اب شادی کرلی ہے۔

ترکش سیریز کے فنکاروں نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ان کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جبکہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے نا صرف شرکت کی بلکہ اپنے روایتی رقص سے ان کی شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔