لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا

لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ترجمہ القرآن،کیمسٹری اور اسلامیات کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نہم جماعت کا ترجمہ القرآن کا پرچہ 17 مئی کو لیا جائےگا،کیمسٹری کا پرچہ 18 مئی اور اسلامیات لازمی کا پرچہ 19مئی کو ہوگا۔

خیال رہےکہ نہم جماعت کے تینوں پرچے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملتوی ہوئے تھے۔