لاہور:موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم، نوجوان شدید زخمی

لاہور میں موٹرسائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کچا جیل روڈ فلائی اوور پر حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا.
زخمی نوجوان کو ریسکیو کی مدد سے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔