مون سون کی بارش سے لاہور ڈوب گیا.
گلی ، بازار چوک چوراہے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نکاسی آب کے لیے ہدایات جاری کردیں
لاہور سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کےنشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، سڑکیں ندی نالے بن گئے ہیں، گلبرگ، مال روڈ،گلشن راوی ،لکشمی چوک کے اطراف کےعلاقے ڈوب گئے، کوٹ لکھپت،فیروز پورروڈ،جوہرٹاؤن ،ڈیفنس،ماڈل ٹاؤن میں بارشی پانی جمع ہے، لاہور میں موسلادھار بارش نے شاہراہیں بھی گم کردیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 178ملی میٹرریکارڈ کی گئی، تاجپورہ میں 162، نشتر ٹاؤن 160،قرطبہ چوک 159ملی میٹر بارش ہوئی، پانی والا تالاب159،فرخ آباد135،گلشن راوی میں136ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔