لالو یادیو نے راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

کانگریس کے سینئر رہنما لالو یادیو نے راہول گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا، دوران پریس کانفرنس قہقہے پھوٹ پڑے۔

پٹنہ میں پریس کانفرنس کے بعد لالو یادیو نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی سے کہا کہ ’شادی کیجئے، ہم لوگ باراتی بن کر چلیں گے‘۔

جواباً راہول گاندھی نے کہا کہ اب آپ نے کہہ دیا ہے تو ہو ہی جائے گی۔

لالو یادیو نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ کہا کہ ’شادی کرنی چاہیے، ابھی بھی وقت ہے، آپ کی ممی کہتی ہیں آپ ان کی بات نہیں سنتے‘۔

لالو یادیو نے مزید کہا کہ ’پکا کریے، بات مانیے، شادی کیجیے‘۔

خیال رہے کہ جنوری میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت شادی کریں گے جب صحیح لڑکی ملے گی۔