لاڑکانہ :امتحانی مراکز میں نقل کھلے عام جاری

لاڑکانہ میں گیارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کے دوران متعدد امتحانی مراکز میں بجلی بند ہونے سے طلبہ پریشان ہوگئے۔

امتحانی مراکز میں نقل بھی کھلے عام جاری رہی جبکہ نگراں ٹیموں نے چھاپے مار کر نقل کرنے والے 15طلبہ کو سینٹر سے نکال دیا۔

دوسری جانب کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات جاری ہیں۔

آج صبح پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کا فزکس کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر میں جنرل گروپ کا ریاضی کا پرچہ ہوگا۔