نیا فون خریدنے کے شوقین افراد اب سستا ترین آئی فون خرید سکیں گے، ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل لانچ کر دیا۔
نیا آئی فون سفید اور سیاہ رنگوں میں 28 فروری سے مختلف ممالک میں دستیاب ہو گا، جس کی قیمت 599 ڈالرز سے شروع ہو گی۔
اپیل نے نئے فون میں جدید اور ماڈرن ڈیزائنز اور اپ ڈیٹڈ فیچرز کا وعدہ کیا ہے، آئی فون 16 ای کا ڈیزائن آئی فون 16 جیسا ہی ہے۔
فون میں 48 میگا پکسلز کیمرا اور 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔
ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو کہ سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔
آئی او ایس 18 سے لیس اس فون میں صارفین کو اے آئی فیچرز دستیاب ہوں گے جبکہ سائیڈ پر ایکشن بٹن بھی دیا گیا ہے، مگر اسے کیمرا کنٹرول کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
یہ ایپل کا پہلا آئی فون ہے جس میں کمپنی کا تیار کردہ موڈیم استعمال کیا گیا ہے] اس میں ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنٹس، میسجز اور سیٹلائٹ کے ذریعے فائنڈ مائی فون جیسے فیچرز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
آئی فون 16 ای متعارف کروانے کے بعد سوشل میڈیا پر صافرین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں، جن میں سے کوئی اس فون کی جگہ سیمسنگ ایس 25 لینے کے مشورے دے رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ کسی نے ہمیں اپریل سے پہلے ہی اپریل فول بنا دیا ہے۔