سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر مزید پڑھیں
چند دلچسپ گوگل ٹرکس کے بارے میں جانیں
گوگل سرچ کا استعمال تو لگ بھگ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر فرد ہی کرتا ہے۔
مگر کئی بار سرچ کا عمل کافی بیزار کن محسوس ہوتا ہے، اگر آپ کو ایسا تجربہ ہوتا ہے تو گوگل کی چند ٹرکس سے اس عمل کو کافی مزیدار بناسکتے ہیں۔
آپ گیمز کھیل سکتے ہیں، سرچ پیج کو گھما سکتے ہیں اور بھی کافی کچھ کرسکتے ہیں۔
ایسی ہی چند دلچسپ گوگل ٹرکس کے بارے میں جانیں۔
سرچ پیج کو گھمائیں
گوگل پر do a barrel roll لکھ کر سرچ کریں تو آپ کا براؤزر 360 ڈگری پر گھوم جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ z or r twice لکھ کر سرچ کرکے بھی آپ ایسا کرسکتے ہیں۔
وہ لفظ جس کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں
اگر آپ گوگل سرچ پر recursion کو سرچ کریں تو سرچ انجن بار بار پوچھے گا کہ آپ کا مطلب یہ تو نہیں۔
recursion سرچ کرنے سے گوگل ایک لوپ میں پھنس جاتا ہے اور اس لفظ کا مطلب بھی دہرانا ہے۔
تصاویر سے مواد سرچ کریں
کسی خاص چیز کو سرچ کررہے ہیں مگر اس کی وضاحت کے لیے الفاظ سمجھ نہیں آرہے؟
تو گوگل کی ایک کارآمد ٹرک ریورس امیج سرچ کو images.google.com پر استعمال کریں۔
اس ویب پیج پر کیمرا آئیکون پر کلک کرکے ایک تصویر کو اپ لوڈ کرنے سے اس سے ملتی جلتی تصاویر سامنے آجائیں گی۔
گوگل پیج کو کریش کریں
اس مقصد کے لیے گوگل ڈاٹ اوپن کریں اور پھر Google Gravity سرچ کریں۔
ایسا کرنے سے سرچ انجن کریش ہوکر اسکرین کے نیچے آجائے گا۔
1980 کی دہائی کی گیمز کھیلیں
آپ گوگل پر مختلف کلاسیک گیمز کو بھی کھیل سکتے ہیں۔
گوگل سرچ پر PAC-MAN، Minesweeper، Snake اور دیگر کو سرچ کرکے آپ انہیں کھیل سکتے ہیں۔
سرچ پیج ٹیڑھا کریں
گوگل پر askew لکھ کر سرچ کرنے سے ویب پیج ہلکا سا ٹیڑھا ہوجائے گا۔
زندگی کا مقصد
اگر آپ گوگل پر answer to life, the universe, and everything سرچ کریں تو سرچ انجن 42 کے ہندسے کی شکل میں جواب دے گا۔
یہ سرچ رزلٹ ایک ناول سیریز The Hitchhiker’s Guide to the Galaxy کو خراج تحسین کرتا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ نمبر زندگی کا مقصد بیان کرتا ہے۔
سب سے اکیلا نمبر
اگر آپ گوگل پر the loneliest numbe سرچ کریں تو سرچ باکس پر 1 لکھا نظر آئے گا۔
بلیو مون ٹرک
اگر آپ گوگل سرچ پر once in a blue moon سرچ کریں تو آپ کے سامنے ایک مخصوص فریکوئنسی 1.16699016 × 10-8 hertz آجائے گی۔
ماضی میں واپس جائیں
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ ماضی میں گوگل سرچ کی شکل کیا تھی تو Google in 1998 سرچ کریں اور بس۔
ایسا کرنے سے سرچ انجن آپ کو ماضی میں واپس لے جائے گا یعنی اس وقت جب اس سرچ انجن نے کام شروع کیا تھا۔
ٹائمر
اگر آپ کسی کام کے لیے ٹائمر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو گوگل سرچ بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے set timer for 1 minute یا جو بھی آپ وقت رکھنا چاہتے ہیں وہ 1 کی جگہ لکھ دیں، جس سے اسکرین کے اوپر ٹائمر چلنا شروع ہوجائے گا۔
آئی پی ایڈریس جانیں
اس کے لیے گوگل سرچ پر What’s my ip سرچ کریں اور بس۔
ٹاس کریں
کسی چیز کے لیے ٹاس کرنا چاہتے ہیں اور جیب میں سکے موجود نہیں؟ تو گوگل سرچ پر flip a coin سے آپ ٹاس کرسکتے ہیں۔
سورج طلوع اور غروب ہونے کا وقت جانیں
آپ کسی بھی جگہ جیسے لاہور میں سورج طلوع ہونے کا وقت جاننا چاہتے ہیں؟ تو sun rise in lahore سرچ کرکے جان سکتے ہیں۔
نمبروں کو انگلش میں جانیں
گوگل یہ ٹرک کافی دلچسپ ہے، اگر آپ 92720383=english سرچ کریں تو سرچ رزلٹ میں پتا چل جائے گا کہ انگلش میں اسے کیسے لکھیں گے۔
پانسے کو استعمال کریں
لڈو کھیل رہے ہیں مگر پانسے موجود نہیں؟ تو گوگل سرچ پر roll a die لکھ کر سرچ کریں اور بس۔
فضائی پرواز کا وقت جانیں
گوگل سرچ پر find a flight to کے ساتھ اپنی مطلوبہ منزل کو لکھیں جیسے find a flight to Lahore، تو آپ کے سامنے پروازوں کے وقت سمیت مختلف آپشنز سامنے آجائیں گے۔