پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ٹی وی فلم اور اسٹیج کے لیجنڈ اداکار محمد قوی خان انتقال کرگئے
ٹی وی،فلم اور سٹیج کے معروف اداکار محمد قویخان 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کی غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے، قوی خان 1942میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ “نشان پاکستان” کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اداکار قومی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بیٹے عدنان قوی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے، ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں قوی خان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے
ان کی وفات پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔قوی خان سے متعلق اداکار سہیل احمد کا کہنا ہے کہ قوی خان کو کینیڈا جانے کےلیے ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا تھا، وہ میرے لیے والد کا درجہ رکھتے تھے، قوی خان جیسا خوددار آدمی نہیں دیکھا۔