پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ننھے وی لاگر شیراز کا گاؤں کے مسائل اجاگر کرنے کا دلچسپ انداز، ویڈیو وائرل
پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر شیراز نے گاؤں کے لوگوں کی زندگی میں موجود مسائل کو دلچسپ انداز میں اُجاگر کیا ہے۔
شیراز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر گاؤں میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں بچوں کو 2 گروپس میں بٹے دکھایا گیا ہے جس میں سے ایک گروپ نے انتخابی مہم چلاتے سیاسی رہنماؤں کا جبکہ دوسرے گروپ نے گاؤں والوں کا کردار ادا کیا ہے۔
شیراز بطور انتخابی امیدوار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں والوں سے ان کے مسائل جاننے کے لیے ملاقات کرتے ہیں تو گاؤں والوں کا کردار ادا کرنے والے گروپ میں سے ایک لڑکے نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں اسپتال نہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بات سن کر شیراز نے اپنا فون کان پر لگا کر فوراً اسپتال بنانے کی ہدایت جاری کر دی اور کہا کہ آپ کے گاؤں میں اب اسپتال بن جائے گا اور کوئی مسئلہ ہے تو وہ بھی بتائیں۔
جس پر گاؤں والوں نے کہا کہ ہمارے گاؤں میں ٹاور نہیں ہے اس لیے سگنل نہیں آتے تو آپ نے ابھی فون کیسے کیا۔
یہ بات سنتے ہی شیراز اور ان کے ساتھی گاؤں والوں کی مار سے بچنے کے لیے فوراً بھاگنے لگتے ہیں اور گاؤں والے بھی اُنہیں پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگتے ہیں۔
شیراز کی یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دلچسپ انداز میں گاؤں کے مسائل کو اُجاگر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔